السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
اگر ایک شخص پر حج فرض تھا، اس نے ادا نہ کیا اور مر گیا تو اس کے لیے حج بدل کرانا ضروری ہے؟
وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
حدیث میں آیا ہے ایک سائل کے سوال کرنے پر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے حج کو قرض کے ساتھ تشبیہ دے کر مردے کی طرف سے ادا کرنے کا حکم فرمایا تھا۔ (فتاویٰ ثنائیہ جلداول ص ۵۰۹ طبع دہلی ۱۳۷۲ہجری)
یہ حدیث متفق علیہ بروایت حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ مشکوٰۃ شریف ص ۲۲۱ میں ہے۔ (مرتب)
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب