سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(127) زید نے اپنا مکان اپنے چچا کو ہبہ کر دیا...الخ

  • 3237
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-26
  • مشاہدات : 983

سوال

(127) زید نے اپنا مکان اپنے چچا کو ہبہ کر دیا...الخ
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

زید نے اپنا مکان اپنے چچا کو ہبہ کر دیا۔اور قبضہ کا بہ بھیدے یا عرصہ آٹھ سال  کے بعد عمر موہوب نے مکان بحق خالد بیع رجسٹر کر دیا۔اس کے بعد زید نےبھی مکان موہوبہ کسی اور کے حق میں بیع کر دیا۔شریعت کے لہاظ سے مکان ہوبہ کا مالک زید ہے۔یا عمر کسی کی بیع صحیح ہے۔؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

مکان کا مالک موہوبہ ہے۔جب کہ و ہ باقبضہ مالک بھی ہوچکا ہے۔اب واہب کو کوئی اختیار نہیں کہ اس مکان کی بیع وغیرہ کرے۔اورنہ ہی واپس لے سکتا ہےحدیث میں آیا ہے کہ ہبہ کو واپس لینے ولاکتے کی طرح ہے۔جو قے کر کے کھا لیتا ہے۔واللہ اعلم(اہل حدیث امرتسر 15 نومبر 1935ء)

 (فتاوی ثنائیہ۔جلد2  صفحہ393)


فتاویٰ علمائے حدیث

جلد 14 ص 111

محدث فتویٰ

تبصرے