وتر کی نماز ایک رکعت یا تین رکعت ، بغیر دعائے قنوت پڑھنے سے وتر کی نماز ہو جاتی ہے یا نہیں؟
ایک رکعت بھی ہے تین رکعت بھی ہے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا وتر کو اگر چاہو تو ایک رکعت پڑھو چاہو تو تین رکعت پڑھو ابو دائود و نسائی۔ اور بغیر قنوت پڑھے نماز وتر ہو جائے گی۔ کیوں کہ قنوت کا پڑھنا فرض اور ضروری نہیں ہے۔ و اللہ اعلم بالصواب