کیا شہادت پر انگلی سے تشہد میں اشارہ کرنا سنت ہےیا لا پر
شہادت پر انگلی سے تشہد میں اشارہ کرنا سنت ہے۔ لا پر کلمہ کی انگلی اٹھائے اور الا پر رکھ دے اور سب انگلیاں سیدھی کر لے۔ حدیث میں ہے جس کو ابو دائود نسائی نے عبد اللہ بن زبیرؓ سے روایت کیا کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم جب دعا کرتے (تشہد میں کلمہ شہادت پر پہنچتے) تو انگلی سے اشارہ کرتے اور حرکت نہ دیتے۔ نیز ترمذی و نسائی و بیہقی ابو ہریرہؓ سے راوی کہ ایک شخص کو دو انگلیوں سے اشارہ کرتے دیکھا فرمایا توحید کر توحید کر(ایک انگلی سے اشارہ کر)
(نوٹ) یہ مسئلہ حنفی بریلوی مسلک کی معتبر کتاب سے نقل کیا گیا ہے۔ دیکھو بہار شریعت ۳ ص ۸۳ (سعیدی)