تشہد میں انگلی کب اٹھانی چاہیے اور کب تک اٹھانی چاہیے اور کس موقع پر متحرک کرے؟
جس وقت تشہد میں بیٹھے تو بیٹھتے ہی معاً انگلی کو جس کو سبابہ کہتے ہیں۔ اٹھا لینا چاہیے اور تاوقتیکہ سلام نہ پھیرے۔ اٹھائے رکھے اور جس وقت تشہد پڑھتا ہو لا اله الا اللہ پر پہنچے تب انگلی کو متحرک کرے۔ و اللہ اعلم