السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
آج کے دور میں یہ لکھنا کیسا ہے ؟ "روحی فداک یا رسول اللہ صلي الله عليه وسلم"کیا یہاں پر "یا" کا لفظ لگانا جائز ہے۔؟ الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤالوعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته! الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!لفظ یا رسول اللہ کہنے کا حکم اس کے پیچھے کارفرما عقیدے سے متعلق ہے،اگر تو آپ اس سےنبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے حاضر و ناظر ہونے کا عقیدہ رکھتے ہیں تو پھر یہ لفظ کہنا غلط ہے،اور اگر آپ کا یہ عقیدہ نہیں ہے بلکہ حکایتاً کہتے ہیں تو پھر اس کے کہنے میں کوئی حرج نہیں ہے۔ لیکن بہتر یہ ہے کہ ایسے مشکوک اور بدعتی گروہ کے مخصوص الفاظ استعمال کرنے سے اجتناب کیا جائے۔ ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب فتاویٰ علمائے حدیثکتاب الطہارہ جلد 2 |