سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(10) مردہ عورت کی پہچان

  • 2842
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-03
  • مشاہدات : 2312

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

اگر کوئی عورت مر جاتی ہے اور یہ جاننے میں مشکل پیش آتی ہے کہ آیا وہ مسلمان ہے کہ نہیں،تو اس کے کفن دفن کا کیا حکم ہے، وضاحت فرمائیں۔؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

ایسے سوالات پہیلیوں سے تعلق رکھتے ہیں،ان سے کوئی شرعی مسئلہ مستنبط نہیں ہوتا ہے۔ یہ سوال شریعت سے نہیں بلکہ تجربہ سے تعلق رکھتا ہے۔اس کی صورت حال کچھ یوں ہو گی کہ اگر اس کے جسم سے کوئی مذہبی علامت مل جائے مثلاً اس عورت کے ماتھے پر تلک وغیرہ ہو، جو اس کے ہندو ہونے کی علامت ہے،یا اس کے گلے میں صلیب ہو جو اس کے عیسائی ہونے کی علامت ہے تو اس کو غیرمسلم سمجھا جائے گا۔اور اگر اس کے جس پر کوئی علامت اس کے مسلمان یا غیرمسلم ہونے کی نہ ہو،اور وہ کسی مسلمان ملک میں ہوتو اس کو مسلمان ہی سمجھا جائے گا،اور اس کا کفن اسلام کے مطابق ہوگا۔

ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب

فتاویٰ علمائے حدیث

کتاب الطہارہ جلد 2

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ