السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
تیسرا کلمہ ’سُبْحَانَ اللّٰهِ وَالْحَمْدُ لِلّٰهِ وَ لَا اِلٰهَ اِلَّا اللّٰهَ وَاللّٰهُ اَکْبَرُ‘ صبح و شام سو مرتبہ درود شریف صبح شام سو مرتبہ۔ توبہ و استغفار صبح شام سو مرتبہ پڑھنا کیسا ہے۔ اگر یہ تسبیحات پڑھی جائیں تو مسنون ہیں؟ (سائل)(۲۹ مارچ ۱۹۹۶ء)
وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
مذکور وِرد کے کلمات بروایت حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ ’’صحیح مسلم‘‘ میں ثابت ہیں۔(۳۴۵/۳) اس روایت میں گنتی کا تعین نہیں لیکن اسی باب کے اخیر میں تسبیح میں سو دفعہ گنتی کا بھی ذکر ہے۔ اس بناء پر اگر سو دفعہ وِرد ہذا کا تعین کر لیا جائے تو جواز کی گنجائش ہے لیکن درُود کی گنتی کو حسب توفیق پر چھوڑ دینا چاہیے کیونکہ تعین متعذر ہے اوراسی کے زمرہ میں عمومی توبہ اور استغفار وغیرہ شامل ہے۔
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب