سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(578) عقیقہ کے جانور دو دانت والا ہونا ضروری ہے؟

  • 25693
  • تاریخ اشاعت : 2024-04-26
  • مشاہدات : 1095

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

عقیقہ کے جانور میں قربانی کی شرائط مثلاً دو دانت والا ہونا اور بڑے جانوروں میں سے گائے وغیرہ میں سات کا شامل ہونا کی وضاحت فرمائیں۔ (میاں محمد افضل سرائے سدھو خانیوال) (۱۶ مئی ۱۹۹۷ء)


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

 عقیقہ کے جانور میں قربانی کی شرائط کا پایا جانا ضروری نہیں اور گائے کے عقیقہ کے بارے میں وارد روایت صحیح نہیں۔ لہٰذا اصل یہ ہے کہ بکرا یا بکری نر، مادہ عقیقہ میں ذبح کیے جائیں۔ لڑکے کی طرف سے دو اور لڑکی کی طرف سے ایک، جس طرح کہ احادیث میں منصوص ہے۔ مفرد صحتِ حدیث گائے میں قربانی کی طرح عقیقہ میں سات کا اشتراک سنت سے ثابت نہیں۔

    ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ حافظ ثناء اللہ مدنی

جلد:3،کتاب الصوم:صفحہ:434

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ