سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(459) کیا طواف وداع میں سعی نہیں ہوتی؟

  • 25574
  • تاریخ اشاعت : 2024-04-28
  • مشاہدات : 726

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

اپنی کوتاہ علمی کی وجہ سے علمائے کرام کی تصانیف وتالیفات سے دینی مسائل کا حل تلاش کرتا ہوں ان کی کسی بھی علمی تحقیق کو محل نظر ٹھہرانے سے احتراز ضرور ہے مگر بوجوہ اطمینان قلب کے لیے طرزِ ابراہیمی  علیہ السلام  وعزیر  علیہ السلام  اختیار کرنے پر مجبور ہوجاتا ہوں تاکہ ایک پختہ مرجوع طریق کی راہنمائی ہوجائے۔

جن کتابوں سے چند مسائل اخذ کیے ہیں درج ذیل ہیں امید کامل ہے کہ آپ بہ مطابق قرآن وسنت راہنمائی فرما کر عند اللہ ماجور ہوں گے۔ (کتاب تعلیم الاسلام ۔مؤلف مولانا عبد السلام بستوی)

کیا طواف وداع میں سعی نہیں ہوتی؟ کتاب صفحہ ۸۰۲ پر ہے کہ طواف وداع آفاقی پر واجب ہے مکی پر نہیں۔ اس طواف میں رمل اور اضطباع نہیں اور نہ ہی اس کے بعد سعی ہوتی ہے۔ (سائل: ڈاکٹر عبید الرحمن چودھری)(۶ اپریل ۲۰۰۷ئ)


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

طوافِ وداع کے بارے میں مولانا بستوی مرحوم نے جو فرمایا ہے درست ہے۔

    ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ حافظ ثناء اللہ مدنی

جلد:3،کتاب الصوم:صفحہ:355

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ