السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
حج یا صرف عمرہ کی نیت سے مکہ پہنچنے کے بعد عمرہ کی ادائیگی کے بعد سر کے بال اُسترے سے صاف کروائیں یا مشین سے کٹوائیں؟ بعض حضرات سر کا صرف چوتھائی حصہ بال کٹواتے ہیں۔ پھر دوسرے عمرہ میں ²اور چوتھے عمرہ میں ²اسی طرح بعض حضرات عمرہ مکمل ہونے پر قینچی سے صرف چند بال کاٹ دیتے ہیں۔ براہِ مہربانی اس کی وضاحت فرمائیں۔ (شیخ محمد فاروق۔ پشاور) (۲۵ فروری ۲۰۰۰ء)
وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
جب آدمی عمرہ کے لیے مکہ معظمہ جائے اور حج میں اگر کافی دن ہیں تو سارا سر اُسترے سے صاف کرادے اور اگر کم دن ہیں تو مشین وغیرہ سے تقصیر کرالے تاکہ تحلیق(سرمنڈانے) پر عمل حج کے موقع پرہو جو باعثِ فضیلت ہے۔ اور بعض لوگ جو عمروں کی کثرت کی وجہ سے کہیں کہیں سے تھوڑے تھوڑے بالوں کی تقصیر کرتے ہیں یہ سنت سے ثابت نہیں۔اس سے احتراز ضرری ہے۔
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب