السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
آپﷺ کے بیٹے ابراہیم علیہ السلام جب فوت ہوئے تو آپﷺ نے تیسرے دن کھجوریں تقسیم کیں۔
۱۔ ایک صحابی کا باپ فوت ہوا تو اس نے کھجوریں تقسیم کیں۔ آپﷺ نے پوچھا تو معلوم ہوا کہ اس صحابی کے باپ کے ایصالِ ثواب کے لیے ہیں۔ پھر آپﷺ نے کھائیں اور صحابہ رضی اللہ عنہم میں تقسیم کی تھیں۔
۲۔ کیا یہ سب کچھ صحیح ہے یا غلط؟ (سائل: حاجی مشتاق احمد محمدی چک … بہاولپور) (۱۲ دسمبر ۱۹۹۷ء)
وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
مذکورہ دونوں واقعات من گھڑت ہیں۔ شریعت میں ان کا کوئی ثبوت نہیں۔
ھذا ما عندی والله أعلم بالصواب