السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
تعزیت کا مسنون طریقہ کیا ہے۔ مطلب یہ کہ کوئی دوست فوت ہو جائے تو دس دن بعد یا مہینہ یا سال بعد اس کے رشتہ داروں کے پاس تعزیت یا فاتحہ خوانی کے لیے جانا، جائز ہے یا نہیں؟ (علی محمد سموں حفاظ گروپ نوری آباد) (۲۹ مارچ ۱۹۹۶ء)
وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
تعزیت سے مقصود صرف اہل میت کو تسلی دینا ہوتا ہے وہ کسی وقت بھی ہو سکتی ہے۔ اس کے لیے شرع میں کوئی حد بندی نہیں ہے۔
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب