سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(139) ولادت کے بعد فوت شدہ جڑواں بچوں کا جنازہ اور دفن کا طریقہ

  • 25254
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 641

سوال

(139) ولادت کے بعد فوت شدہ جڑواں بچوں کا جنازہ اور دفن کا طریقہ

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

ولادت کے بعد فوت شدہ جڑواں بچوں کا جنازہ اور دفن کاطریقہ کیا ہے؟ (سائل) (۳ اپریل۱۹۹۸ء)


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

بیک وقت پیدا ہونے والے دو بچے وفات کی صورت میں ان کا جنازہ پڑھا جائے اور علیحدہ علیحدہ قبروں میں دفن کرنا چاہیے کیونکہ اصل یہی ہے۔ فرمایا :

﴿ثُمَّ اَمَاتَہٗ فَاَقْبَرَہٗ﴾ (عبس:۲۱)

’’پھر اس کو موت دی پھر قبر میں دفن کرایا۔‘‘

    ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ حافظ ثناء اللہ مدنی

جلد:3،کتاب الجنائز:صفحہ:177

محدث فتویٰ

تبصرے