السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
رسول اللہﷺکو وفات کے تین دن بعد دفنانے کا کیا جواز تھا؟حالانکہ حدیث میں میت کو جلدی دفنانے کا حکم موجود ہے؟
وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
بظاہر یہ نظر آتا ہے کہ رسول اللہﷺ کے مخصوص حالات کیو جہ سے آپ کے جنازہ میں تاخیر ہوئی۔ مثلاً آپ کو دفن کہاں کیا جائے ، اور غسل کاطریقہ کار کیا ہونا چاہیے۔ کپڑے اتار کر دیا جائے یا کپڑوں سمیت وغیرہ وغیرہ۔ مکمل اطمینان کے بعد آخری مرحلہ کی تکمیل ہوئی۔
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب