سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(90) کیا قبر پست ہونے کی وجہ سے مردے کو عذاب ہوتا ہے؟

  • 25205
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-24
  • مشاہدات : 892

سوال

(90) کیا قبر پست ہونے کی وجہ سے مردے کو عذاب ہوتا ہے؟

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

قبر پر زیادہ مٹی (بوجہ حضورﷺکا فرمان قبروں کو اونچا نہ کرو۔ (مفہوم) نہ ڈالی جائے۔ اور شدید بارش سے پانی کے بہاؤ میں پانی قبر کے اندر چلا جائے اور قبر بیٹھ جائے اتنی کہ مٹی زمین کے بالکل برابر یا ایک فٹ نیچے ہو جائے اور قبر پر جہاں پہلے مٹی کی سطح تھی۔ ایک غلاف سا رہ جائے تو کیا یہ مردہ کے لیے عذاب ہوگا؟(ایک سائل) (۹ جنوری ۱۹۹۸ء)


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

شریعت میں قبر کا مفہوم صرف اس گڑھے کا نہیں جس میں میت کو دفن کردیا جاتا ہے۔ بے شمار ایسے لوگ بھی ہیں جو جنگل کے درندوں کی خوراک بن جاتے ہیں۔ یا سمندری گہرائی میں مچھلیوں کی خوراک بنتے ہیں یا ان کے ذرّات ہوا میں بکھر جاتے ہیں۔ بظاہر ان کے لیے کسی قبر کا سامان نہیں لیکن درحقیقت ان کے لیے بھی حسب اعمال نعمتیں یا عذاب ہے۔ کیوں کہ شریعت میں قبر کا مفہوم ، برزخی ساری زندگی کو محیط ہے اس لیے قبر کے ظاہری تغیرات کے بارے میں مت سوچیں جمیع معاملات اللہ کے سپرد کردیں اور عاجزی و انکساری سے اس کے سامنے ہر وقت جھکے رہنے کا نام ہی عبودیت ہے جو بندہ سے مطلوب ہے۔ لہٰذا قبر کے بیٹھنے یا نہ بیٹھنے سے میت کی اصل کیفیت میں قطعاً کوئی فرق نہیں پڑتا۔ اگر کوئی نیک ہے تو ہر حالت میںاس کی نیکی اس کے ساتھ ہے۔ا ور اگر کوئی برا ہے تو اُس کی برائی بھی اس سے جدا نہیں ہوتی۔ اللہ عزوجل ہم سب کو عذابِ قبر سے محفوظ رکھے۔ آمین۔

    ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ حافظ ثناء اللہ مدنی

جلد:3،کتاب الجنائز:صفحہ:146

محدث فتویٰ

تبصرے