السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
استطاعت کے باوجود شادی نہ کرنے والے کی نمازِ جنازہ پڑھنی چاہیے یا نہیں؟ (عبد الرزاق اختر، محمدی چوک، حبیب کالونی گلی نمبر ۱۲، رحیم یار خان) (مارچ ۲۰۰۵)
وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
شادی نہ کرنے کے باوجود اگر کسی کی طہارت وپاکیزگی معروف ہو تو اس کی نماز جنازہ پڑھنی چاہیے ویسے بھی عام حالات میں شادی کرنا مستحب ہے، واجب نہیں، ہاں البتہ کسی کو اگر زنا کاری کا ڈر ہو تو پھر شادی کرنا واجب ہے، ملاحظہ ہو: (المغنی لابن قدامہ ؒ)
بعض علماء نے ان محدثین کے بارے میں مستقل کتابیں تصنیف کی ہیں، جنھوں نے ساری زندگی شادی نہیں کی۔
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب