السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
کلمہ گو مشرک کا جنازہ پڑھنا صحیح ہے ؟ جب کہ آخری وقت اس کی زبان پر کلمہ بھی جاری ہو۔ (سائل) (۷/ اپریل ۲۰۰۰ء)
وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
آخری وقت میں کلمہ پڑھنے والے مشرک آدمی کی نمازِ جنازہ پڑھ لینی چاہیے کیونکہ نطق کلمہ اس کے گناہوں سے درگزر اور معافی کی علامت ہے۔
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب