سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(50) اختتامِ جنازہ پر سلام پھیرتے ہوئے ہاتھ کیسے چھوڑے جائیں؟

  • 25165
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-18
  • مشاہدات : 524

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

لوگ جب نمازِ جنازہ میں دائیں طرف سلام پھیرتے ہیں تو دایاں ہاتھ اور جب بائیں طرف سلام پھیرتے ہیں تو بایاں ہاتھ چھوڑ دیتے ہیں ۔ مذکورہ کیفیت صحیح ہے یا غلط؟(ہدایت الٰہی۔لاہور) (۲۷ ستمبر ۲۰۰۲ء)


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

نمازِ جنازہ میں دونوں طرف سلام پھیرنے کے بعد ہاتھ چھوڑنے چاہئیں کیوں کہ اسی حالت میں آدمی نماز سے فارغ سمجھا جاتا ہے۔ ہاں البتہ اگر صرف ایک ہی سلام پر اکتفا کرنی ہو۔(جو احادیث سے ثابت ہے) تو پھر ہاتھ چھوڑنا بلاتردد جائز ہے۔

  ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ حافظ ثناء اللہ مدنی

جلد:3،کتاب الجنائز:صفحہ:115

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ