سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(23) غیر محرم عورت کے جنازے کو کندھا دینا اور قبر میں اتارنا جائز ہے ؟

  • 25138
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-18
  • مشاہدات : 496

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

کیا شرعی طور پر کوئی ایسا حکم ہے کہ عورت کے جنازے کو غیر محرم کندھا نہیں دے سکتا اور نہ قبر میں ہی اتار سکتا ہے۔؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

عورت کے جنازے کو غیر محرم کندھا دے سکتا ہے۔ شرعاً اس میں کوئی پابندی نہیں۔ حدیث کے الفاظ

’وَاحتَمَلَهَا الرِّجَالُ عَلٰی أَعنَاقِهِم‘ سب کو شامل ہیں۔( صحیح بخاری، بَابُ حَمْلِ الرِّجَالِ الجِنَازَۃَ دُونَ النِّسَائِ،رقم:۱۳۱۴)

اسی طرح قبر میں محرم یا کوئی دوسرا نیک صالح آدمی اتار سکتا ہے۔ ملاحظہ ہو! (صحیح بخاری) (صحیح البخاری،  بَابُ مَنْ یَدْخُلُ قَبْرَ المَرْأَۃِ،رقم:۱۳۴۲)

  ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ حافظ ثناء اللہ مدنی

جلد:3،کتاب الجنائز:صفحہ:89

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ