سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(805) ظہر کے فرض سے پہلے کتنی رکعات؟

  • 24814
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-18
  • مشاہدات : 492

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

ایک آدمی ظہر کی نماز ادا کرنے آیا۔ مسجد میں اذان ہو جانے کے بعد فرضوں سے پہلے چار رکعت پڑھے یا وہ زیادہ بھی پڑھ سکتا ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

ظہر کے فرض سے پہلے صرف چار رکعات پڑھنی چاہئیں۔ دو رکعتوں کا بھی جواز ہے۔ بہتر ہے چار رکعتوں کودو دو کرکے پڑھا جائے اور اکٹھی چار پڑھنے کا بھی جواز ہے۔ دونوں صورتوں کی وضاحت صحیح بخاری میں موجود ہے۔

  ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ حافظ ثناء اللہ مدنی

کتاب الصلوٰۃ:صفحہ:686

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ