سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(798) جماعت کھڑی ہو تو فجر کی دو سنتیں کب پڑھیں؟

  • 24807
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-18
  • مشاہدات : 513

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

اگر فجر کی جماعت کھڑی ہو تو فجر کی سنتیں کب پڑھی جائیں؟ کیا جماعت میں شامل ہونے سے پہلے پڑھنا ضروری ہیں یا فرض پڑھنے کے بعد بھی سنتیں پڑھی جاسکتی ہیں؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

فجر کی جماعت کھڑی ہونے کی صورت میں صبح کی نماز کے بعد سنتیں پڑھی جاسکتی ہیں۔ سنن ترمذی میں باب ہے: ماجاء فیمن تفوتہ الرکعتان قبل الفجر یصلیھما بعد صلاۃ الصبح اور سورج طلوع ہونے کے بعد بھی پڑھنا درست ہے جیسا کہ سنن ترمذی میں عنوان ہے:ماجاء فی إعادتھما بعد طلوع الشمس۔

  ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ حافظ ثناء اللہ مدنی

کتاب الصلوٰۃ:صفحہ:682

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ