سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(746) نماز میں شامل ہونے والے کی کونسی رکعت پہلی ہوگی؟

  • 24755
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-24
  • مشاہدات : 516

سوال

(746) نماز میں شامل ہونے والے کی کونسی رکعت پہلی ہوگی؟

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

مثال کے طور پر اگر مقتدی کو امام کے ساتھ ایک ہی رکعت ملی تو کیا اب وہ ثنا پڑھنے کے بعد مزید دو رکعت پڑھ کر تشہد میں بیٹھے گا… یا کیا کرے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

صحیح بخاری میں وارد ہے:

’ مَا أَدْرَکْتُمْ فَصَلُّوْا وَ مَا فَاتَکُمْ فَأَتَمُّوْا‘(صحیح البخاری،بَابُ قَولِ الرَّجُلِ: فَاتَتنَا الصَّلاَةُ،رقم:۶۳۵)

’’ یعنی جتنی نماز امام کے ساتھ پاؤ پڑھو اور جتنی فوت ہو جائے پوری کرو۔‘‘

اس حدیث سے معلوم ہوا کہ مقتدی امام کے فارغ ہونے کے بعد جتنی نماز پڑھتا ہے وہ اس کی پچھلی نماز ہے اور جو امام کے ساتھ پڑھی وہ اس کی پہلی ہے۔ جب یہ پچھلی ہوئی تو بقیہ سارا عمل پچھلی جیسا ہونا چاہیے۔ ثنا نہیں پڑھے گا ، مزید ایک رکعت پڑھ کر تشہد میں بیٹھے گا۔

  ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ حافظ ثناء اللہ مدنی

کتاب الصلوٰۃ:صفحہ:640

محدث فتویٰ

تبصرے