سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(683) پہلے تشہد میں درودِ ابراہیمی واجب ہے؟

  • 24692
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-08
  • مشاہدات : 528

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

پہلے تشہد میں درودِ ابراہیمی پڑھنا چاہیے یا نہیں؟ بعض لوگ وجوب کی حد تک قائل ہیں۔ دلیل یہ دیتے ہیں کہ حدیث میں پہلے اور آخری کی کوئی تمیز نہیں ہے اس لیے ضروری ہے اور بعض نفی کرتے ہیں؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

عمومِ حدیث’فَقُولُوا ، کے اعتبار سے پہلے تشہد میں درود پڑھنے کا جواز ہے، جب کہ مخالف جانب کے بھی کچھ دلائل ہیں، اگرچہ بعض میں کلام ہے۔ بہر صورت مسئلہ ہذا میں تشدد نہیں اختیار کرنا چاہیے۔ تفصیل کے لیے ملاحظہ ہو!’’مرعاۃ المفاتیح‘‘ (۶۷۱/۱)،  ’’فتاویٰ اہل حدیث‘‘ (۱۸۷/۲)

  ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ حافظ ثناء اللہ مدنی

کتاب الصلوٰۃ:صفحہ:583

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ