سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(613) سجدہ سہو ایک طرف سلام پھیر کر یا دونوں طرف؟

  • 24623
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-24
  • مشاہدات : 825

سوال

(613) سجدہ سہو ایک طرف سلام پھیر کر یا دونوں طرف؟

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

اگر’’التحیات‘‘ پڑھنے کے بعد یاد آئے کہ میں نے سجدۂ سہو کرنا ہے تو کیا اسی وقت ایک طرف سلام کرکے سجدۂ سہو اَدا کرے یا پھر نماز کے اختتام پر؟ اگر نماز پڑھ کر کرے گا تو کیسے اور کس طریقے سے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

سجدۂ سہو نماز کے اختتام پر کرنا ہو گا۔ دونوں طرف سلام پھیرنے سے پہلے یا بعد، جس طرح کہ کتبِ احادیث میں تفصیل موجود ہے۔ ایک طرف سلام پھیر کر سجدۂ سہو کرنے کی کوئی دلیل نہیں۔ اس بارے میں الشیخ محمد بن صالح العُثَیمین کا ایک کتابچہ بعنوان ’’سُجُود السھو‘‘ کافی مفید ہے۔ اس کو ہمارے فاصل دوست حافظ عبدالرشید اظہر  رحمہ اللہ نے اردو کے قالب میں ڈھالا ہے۔ ’’مکتب الدعوۃ‘‘ اسلام آباد سے مفت مل سکتا ہے۔

  ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ حافظ ثناء اللہ مدنی

کتاب الصلوٰۃ:صفحہ:531

محدث فتویٰ

تبصرے