سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(241) اذان کے وقت کتوں کا بھونکنا

  • 24251
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-13
  • مشاہدات : 2718

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

جس گاؤں میں اذان نہ ہوتی ہو وہاں اگر کوئی اذان کہے تو کتے اذان کی آواز پر عموماً بھونکنا شروع کردیتے ہیں لیکن جہاں باقاعدہ اذان ہوتی ہے وہاں بھی کئی کتے بھونکتے ہیں ہماری مسجد کے امام جب اذان کہتے ہیں تو مسجد کے پڑوس کا کتا بھونکنا شروع کردیتا ہے یا آواز نکالتا ہے، جب کہ کوئی اور شخص اذان کہے تو چپ رہتا ہے اس کی کیا وجہ ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

اس بارے میں کوئی شرعی نص نظر سے نہیں گزری۔ واضح ہو کہ کتے میں چونکہ شیطانی اوصاف پائے جاتے ہیں۔ شیطان سے اس کا تعلق بھی ہے۔ ممکن ہے نیکی سے معارضہ کی خاطر متنوع صورتوں میں وہ اپنے خُبثِ باطن کا اظہار کرتا ہو، جس طرح کہ اذان سن کر شیطان پیٹھ پھیر کر بھاگ جاتا ہے ۔

شرح مسلم میں امام نووی رحمہ اللہ  فرماتے ہیں: مؤذن چونکہ توحید کا اقرار کرتا ہے ،اور شعارِ اسلام کے لیے دعوت دیتا ہے اس لیے وہ مؤذن کو اپنا دشمن تصور کرتا ہے ۔ کتاب ’’منبہات ابن حجر رحمہ اللہ ‘‘ میں ایک روایت میں ہے۔ شیطان نے اپنے بیس دشمنوں میں سے ایک دشمن مؤذن کو گردانا ہے، جو پانچ وقتی اذان دیتا ہے۔

  ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ حافظ ثناء اللہ مدنی

کتاب الصلوٰۃ:صفحہ:217

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ