السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
اگر کسی علاقے میں اہلِ حدیث مسجد نہ ہو اور ایک مثل ہونے پر کوئی شخص نماز عصر ادا کرناچاہتا ہو۔ اس علاقے میں اس وقت عصر کی اذان کسی نے نہیں دی۔کیا منفرد شخص ایسے وقت میں اذان کے بغیر نماز ادا کرے گا؟
وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
ایسی صورت میں اذان اوراقامت کا اہتمام کرنا چاہیے، کیونکہ عمومی دلیلوں کی بناء پر احتیاط کا تقاضا یہی ہے۔ اگرچہ اس کے وجوب اور عدمِ وجوب میں اہلِ علم کا اختلاف ہے۔ (مفتی شیخ ابن باز) فتاویٰ إسلامیہ:۲۵۴/۱۔۲۵۵
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب