سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(95) وضو کا طریقہ

  • 24105
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-17
  • مشاہدات : 556

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

کلی کرتے وقت، ناک میں پانی ڈالتے وقت، چہرہ دھوتے وقت، دایاں اور بایاں بازو دھوتے وقت اور پاؤں دھوتے وقت کوئی مسنون دعائیں ہیں، جو پڑھنی چاہئیں؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

وضومیں ہر عضو کو دھوتے وقت کوئی مخصوص ذکر نہیں البتہ’’احیاء علوم الدین‘‘ اور’’غنیۃ الطالبین‘‘ میں ہرعضو کے لئے مخصوص ذکر کی نشاندہی کی ہے لیکن اس کی کوئی اصل نہیں۔ یہ سب خود ساختہ اور بناوٹی أذکار ہیں۔

  ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ حافظ ثناء اللہ مدنی

كتاب الطہارۃ:صفحہ:132

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ