سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(92) بازو دھوتے وقت چلو میں پانی لے کر کہنی کی طرف بہانا

  • 24102
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-17
  • مشاہدات : 594

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

اہلِ سنت بازو دھوتے وقت چلو میں پانی لیکر کہنی کی طرف بہاتے ہیں۔ شیعہ کہنی کی طرف پانی ڈال کر نیچے کی طرف بہاتے ہیں۔ مسلم شریف میں ہے کہ جب کوئی ہاتھ دھوتا ہے تو انگلیوں سے پانی کے ساتھ گناہ گر جاتے ہیں بازو دھونے کا صحیح طریقہ کیا ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

صحیح احادیث میں دونوں ہاتھوں کو ایک سے تین دفعہ تک صرف مکمل دھونے کا بیان ہے۔ مُشارٌ الیہ کیفیت ثابت نہیں۔

  ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ حافظ ثناء اللہ مدنی

كتاب الطہارۃ:صفحہ:131

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ