سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(19) مقررہ عادت کے بعد بھی اسی رنگ کا کالا خون آئے تو کیا وہ حیض کا خون ہو گا؟

  • 24029
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-05
  • مشاہدات : 683

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

حیض کی مقررہ عادت کے بعد بھی اسی رنگ کاکالا خون آتا رہے تواسے حیض سمجھیں یا بیماری؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

حیض کا خون عادت سے زیادہ بھی آسکتا ہے ۔ مثلاً: کسی عورت کی عادت چھ یا سات دن ہو پھر بڑھ کر آٹھ ،نو،دس یا گیارہ دن ہو جائے تو یہ تمام مدت حیض کی مدت شمار ہو گی ۔وہ اس تمام عرصے میں پاک ہونے تک نماز نہ پڑھے کیونکہ نبی ﷺنے مدت حیض کی کوئی حد متعین نہیں فرمائی۔اللہ تعالیٰ نے فرمایا:

﴿َوَيَسـَٔلونَكَ عَنِ المَحيضِ قُل هُوَ أَذًى...﴿٢٢٢﴾... سورة البقرة

’’آپ سے حیض کے بارے میں سوال کرتے ہیں۔ فرما دیجئے کہ وہ ناپاک ہے۔‘‘

تو جب تک حیض کا خون باقی رہے گا عورت اپنی اس حالت پرہی رہے گی حتیٰ کہ وہ پاک ہو جائے توغسل کرے اور نماز پڑھے۔ اگر آئندہ ماہ یہ عادت پہلے ماہ سے کم ہوگئی تو وہ پاک ہونے پر غسل کرے اگرچہ اس نے پہلی مدت پوری نہ کی ہو۔ اس بارے میں اہم بات یہ ہے کہ عورت جب تک حائضہ رہے گی نماز نہیں پڑھے گی حیض گزشتہ مدت سے کم ہو یا زیادہ یا کہ برابر ، وہ جب بھی پاک ہو نماز پڑھ لے۔ (فتاویٰ خواتین ص ۹۵)

ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ حافظ ثناء اللہ مدنی

كتاب الطہارۃ:صفحہ:94

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ