السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
بچے کی پیدائش روکنے کے لیے نس بندی کرانا کیا جائز ہے؟
وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
یہ جائز نہیں ہے۔ کیوں کہ"تعبیر خلق اللہ"(جسم انسانی میں اللہ کے بنائے ہوئے نظام میں)کسی قسم کی تبدیلی جائز نہیں ہے۔ نس بندی اللہ کے بنائے ہوئے نظام میں تبدیلی ہے اس لیے یہ جائز نہیں ہےالبتہ انتہائی مجبوری کی حالت میں اس کی اجازت دی جاسکتی ہے۔مثلاً بچہ پیدا کرنا ماں کی زندگی کے لیے خطرناک ہو اور اس خطرہ کو ٹالنے کے لیے نس بندی کے علاوہ اور کوئی صورت نہ ہو۔
ھذا ما عندی والله اعلم بالصواب