سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(302) سیدنا حسین رضی اللہ عنہ کا حکمران وقت سے اختلاف

  • 23671
  • تاریخ اشاعت : 2024-04-19
  • مشاہدات : 754

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

کچھ لوگ سیدنا حسین رضی اللہ عنہ پر واقعہ کربلا کے حوالے سے تنقید کرتے ہیں، کیا ان کی یہ سوچ درست ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

حسین رضی اللہ عنہ پر تنقید کرنا ہرگز جائز نہیں بلکہ ان کے مقام و مرتبے کے لحاظ سے توہین اور بے ادبی ہے، ایسے شخص کو اللہ تعالیٰ کا خوف کرنا چاہئے، اور ان کے بارے میں نازیبا کلمات زبان پر لانے سے ڈرنا چاہیے، آپ رضی اللہ عنہ نے یزید کی بیعت سے انکار ایک اصولی اور بنیادی اختلاف کی بنا پر کیا تھا جس میں وہ حق بجانب تھے، اور پھر اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے حَسنَین کا مقام و مرتبہ بیان کیا اور جس انداز سے اپنی بیٹی کے جگر گوشوں سے محبت و الفت کا اظہار کیا اسے سامنے رکھتے ہوئے سیدنا حسین رضی اللہ عنہ کے بارے میں اس طرح کے توہین آمیز الفاظ استعمال کرنا کسی مسلمان کو زیب نہیں دیتا، اللہ تعالیٰ ہمیں ان پاکیزہ ہستیوں کا صحیح احترام کرنے اور ان کے نقش قدم پر چلنے کی توفیق عطا کرے، آمین۔

(دیکھیے فتاویٰ صراطِ مستقیم از مولانا محمود احمد میر پوری رحمہ اللہ)

  ھذا ما عندی والله اعلم بالصواب

فتاویٰ افکارِ اسلامی

اسلامی آداب و اخلاق،صفحہ:632

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ