سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(273) کیا خنزیر کا نام لینے سے زبان گندی ہو جاتی ہے؟

  • 23643
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-26
  • مشاہدات : 748

سوال

(273) کیا خنزیر کا نام لینے سے زبان گندی ہو جاتی ہے؟

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

کیا خنزیر کا نام لینے سے زبان گندی ہو جاتی ہے جیسا کہ بعض لوگوں میں یہ بات مشہور ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

یہ بات درست نہیں اگر ایسا ہو تو ہر اس شخص کی زبان گندی ہو جائے جو اس کی حرمت لوگوں کے سامنے بیان کرتا ہو، اس طرح تو پہلے اس شخص کی زبان گندی ہو گی جو کہے کہ خنزیر کا نام لینے سے زبان ناپاک ہو جاتی ہے۔ جب کہ اس کے برعکس ہم دیکھتے ہیں کہ قرآن مجید، احادیث نبویہ اور دیگر بہت سی اسلامی کتب میں اس کا تذکرہ ملتا ہے۔

 ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ افکارِ اسلامی

اصلاح عقائد و اعمال اور رسومات،صفحہ:572

محدث فتویٰ

تبصرے