السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
کیا گھریلو خادمہ یا ملازمہ پر اپنے مالک سے پردہ کرنا واجب ہے؟
وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
اسی نوعیت کے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے شیخ ابن باز رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا تھا، گھریلو ملازمہ پر اپنے مالک سے پردہ کرنا واجب ہے، وہ اس کے سامنے بناؤ سنگھار نہیں کر سکتی نیز اس لیے بھی کہ اس کا بے پردہ ہونا اور مالک کے سامنے حسن کی نمائش کرنا فتنے کو بھڑکانے کا سبب ہے، اسی طرح خادمہ کا مالک کے ساتھ خلوت میں رہنا مالک کے لیے شیطانی گمراہی کا باعث بن سکتا ہے۔ (فتاویٰ برائے خواتین، ص: 266)
فتنہ و فساد سے بچنے کے لیے مالک کے لیے ضروری ہے کہ وہ خادمہ سے الگ رہے، اسے کسی ایسے کام کا مکلف نہ بنائے جس کی وجہ سے مالک کو ملازمہ کے ساتھ خلوت کا موقع ملے۔
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب