سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(152) 'جائے نماز' لپیٹنے کا طریقہ

  • 23522
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-17
  • مشاہدات : 666

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

'جائے نماز' کو Fold کرنے کا کیا طریقہ ہے؟ بعض لوگ کہتے ہیں کہ اسے لمبائی کے رُخ فولڈ کرنا چاہئے یعنی جب اس کی پہلی تہہ لپیٹیں گے تو اس کی چوڑائی آدھی رہ جائے گی، پھر اسے دوسرے رُخ موڑ دیا جائے گا تو اس کی لمبائی آدھی رہ جائے گی۔ یوں جائے نماز کو تہہ کیا جائے، تہہ کرتے وقت سجدے والی جگہ اس جگہ کے ساتھ نہ لگے جس کے ساتھ پاؤں لگتے ہیں۔ کیا یہ کوئی شرعی مسئلہ ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

’’جائے نماز‘‘ کو آپ جیسے چاہیں لپیٹ دیں۔ شریعت میں اس بارے میں کوئی پابندی عائد نہیں کی گی۔ ذاتی ذوق کو شریعت قرار نہیں دیا جا سکتا۔

 ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ افکارِ اسلامی

اذان و نماز،صفحہ:386

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ