سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(82) آیت سجدہ کی تلاوت چھوڑ دینا تاکہ سجدہ نہ کرنا پڑے؟

  • 23452
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-09
  • مشاہدات : 608

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

بعض لوگ آیت سجدہ کی تلاوت چھوڑ دیتے ہیں تاکہ سجدہ نہ کرنا پڑے، کیا یہ درست ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم، صحابہ، تابعین اور ائمہ دین سے ایسا کرنا منقول نہیں۔ لہذا ایسا کرنا مسلمانوں کے طریقے کے خلاف ہے۔ اسی لیے بہت سے اسلاف نے ایسا کرنے کو ناپسند کیا ہے۔

اسی طرح صرف آیات سجدہ کی تلاوت کرنا تاکہ سجدہ کیا جائے، یہ بھی سلف صالحین کے طریقے کے خلاف ہے۔ المغنی ولیلہ الشرح الکبیر (356/2) میں فصل: ویکرہ اختصار السجود ملاحظہ کر لیں۔

 ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ افکارِ اسلامی

قرآن اور تفسیر القرآن،صفحہ:217

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ