سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(453) عورتوں کا پاؤں میں پھول کا کڑا پہننا

  • 23218
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 707

سوال

(453) عورتوں کا پاؤں میں پھول کا کڑا پہننا

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

 عورتوں کو جائز ہے یا نہیں اور حدیث شریف سے اس کا وجود ثابت ہے یا نہیں؟ اگر ہے تو کون سی روایت و حدیث سے ثابت ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

عورتوں کو پھول کا کڑا پہننا اس کے منع کے بارے میں کوئی آیت یا صحیح حدیث وارد نہیں ہے تو حسب آیت کریمہ:

﴿قُل مَن حَرَّمَ زينَةَ اللَّهِ الَّتى أَخرَجَ لِعِبادِهِ وَالطَّيِّبـٰتِ...﴿٣٢﴾... سورة الاعراف

 ’’تو کہہ کس نے حرام کی اللہ کی زینت جو اس نے اپنے بندوں کے لیے پیدا کی‘‘

 اس کا پہننا جائز ہو گا۔

 ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

مجموعہ فتاویٰ عبداللہ غازی پوری

کتاب اللباس والزینۃ،صفحہ:691

محدث فتویٰ

تبصرے