السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
ایک امام ہے اور ایک مقتدی ہے تو امام اور مقتدی پاؤں سے پاؤں اور مونڈھوں سے مونڈھے ملا کر کھڑے ہوں یا مقتدی کچھ پیچھے کھڑا ہوئے؟
وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
اکیلا مقتدی امام کے برابر کھڑا ہو، نہ پیچھے نہ آگے، کیونکہ اس کو امام کے داہنے کی طرف کھڑے ہونے کا حکم ہے اور اگر وہ پیچھے یا آگے کھڑا ہوگا تو حکم مذکور پر پورا عمل نہ ہوگا۔
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب