سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(208) دوران حج مسجد نبوی ﷺکی زیارت

  • 22641
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 660

سوال

(208) دوران حج مسجد نبوی ﷺکی زیارت

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

دوران حج مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وسلم کی زیارت


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وسلم میں (فرض یا تحیۃ المسجد) ادا کر کے جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سیدنا ابوبکر اور سیدنا عمر رضی اللہ عنہما کی قبروں پر حاضر ہوں تو وہی دعا پڑھیں جو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کو اس وقت سکھائی تھی، جب انہوں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے سوال کیا تھا کہ قبروں کی زیارت کے موقعوں پر کیا کہوں؟ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تم یہ کلمات کہو:

"دیار (گھروں) میں رہنے والے مومنو اور مسلمانو! تم پر سلامتی ہو اور اللہ تعالیٰ رحم فرمائے جو ہم سے پہلے چلے گئے اور جو ہم سے پیچھے ہیں اور اگر اللہ تعالیٰ نے چاہا تو ہم تمہیں ملنے والے ہیں۔" (مسلم 1/314)

مسلم شریف کی ایک دوسری روایت میں یہ لفظ بھی ہیں جو آخر میں کہے جائیں:

(نسئال الله لنا ولكم العافية)

"ہم اللہ تعالیٰ سے اپنے اور تمہارے لئے عافیت طلب کرتے ہیں۔"

علاوہ ازیں کثرت سے درود شریف پڑھا جائے۔ یہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا حکم عام ہے۔

ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

تفہیمِ دین

کتاب الحج،صفحہ:267

محدث فتویٰ

تبصرے