السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
نماز تراویح میں یہ عمل دیکھنے میں آیا ہے کہ تراویح ایک امام پڑھاتا ہے جبکہ وتر کی جماعت دوسرا امام کراتا ہے کیا یہ عمل قرآن و سنت کے مطابق ہے۔ (سائل مذکور)
وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی احادیث مبارکہ سے امام کے لئے جو شرائط ملتی ہیں ان میں یہ بات کہیں بھی موجود نہیں کہ تراویح اور وتر کے لئے ایک امام ہونا چاہیے کوئی بھی صحیح العقیدہ امام ہو اس کی اقتداء میں نماز ادا کر لیں۔ دونوں کے لئے ایک امام بھی نماز ادا کر سکتا ہے اور الگ الگ امام بھی اگر نماز پڑھا دیں تو کوئی قباحت نہیں۔
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب