سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(115) مقتدی رکوع سے سر اٹھاتے وقت کیا پڑھے

  • 22548
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-11
  • مشاہدات : 568

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

باجماعت نماز کے دوران جب امام رکوع سے سر اٹھا کر سمع الله لمن حمده کہتا ہے تو پیچھے مقتدی کو کیا کرنا چاہیے۔ (شیخ ثاقب رحیم محمدی، وہاڑی)


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

مقتدی کو رکوع سے سر اٹھاتے ہوئے بھی سمع اللہ لمن حمدہ، ربنا لک الحمد پڑھنا چاہیے، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم تسمیع و تحمید دونوں کہتے تھے آپ اکثر اوقات امام ہی ہوتے تھے لیکن چند دفعہ مقتدی بھی بنے ہیں جیسا کہ ابوداؤد وغیرہ میں ہے اور آپ کے تسمیع و تحمید کہنے کی احادیث عام ہیں دونوں حالتوں کو شامل ہیں تفصیل کے لئے مجلہ الدعوۃ کی طرف مراجعت کر لیں۔

ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

تفہیمِ دین

کتاب الصلوٰۃ،صفحہ:161

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ