سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(68) غسل خانے میں بوقت ضرورت بات کرنا

  • 22501
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-02
  • مشاہدات : 944

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

کیا لیٹرین میں جا کر دوسرے ساتھی سے یعنی جو باہر کھڑا ہے بات چیت کرنا جائز ہے۔ (ابو معاذ ثاقب شیخ، وہاڑی)


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

بیت الخلاء میں بوقت ضرورت اگر کوئی بات کرے تو حرج نہیں جیسا کہ صحیح البخاری میں حدیث ہے کہ آپ غسل فرما رہے تھے تو آپ نے ہاں ام ہانی تشریف لائیں تو آپ نے کہا کون (صحیح البخاری، کتاب الغسل 280)

اس حدیث سے معلوم ہوا کہ اگر کوئی شخص ضرورت کے تحت بات کرے تو حرج نہیں۔ بلاوجہ گفتگو کرنے سے احتراز کریں۔

ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

تفہیمِ دین

کتاب الطہارۃ،صفحہ:107

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ