سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(257) گھر سے باہر چہرہ کھلا رکھنا اور ابرو باریک کرنا

  • 22323
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 661

سوال

(257) گھر سے باہر چہرہ کھلا رکھنا اور ابرو باریک کرنا

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

اگر عورت خاوند کے ساتھ بیرون ملک سفر پر ہو تو کیا وہ چہرہ ننگا رکھ سکتی ہے؟ نیز کیا وہ خاوند کے سامنے خوبصورت نظر آنے کے  لیے  اپنے ابرو باریک کر سکتی ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

عورت ملک کے اندر یا باہر کسی بھی جگہ اجنبی لوگوں کے سامنے چہرہ ننگا نہیں کر سکتی۔ اگر عورت کے  لیے  کامل حجاب اور پردہ کرنا ممکن ہو تو وہ خاوند کو حرام کے ارتکاب سے محفوظ رکھنے کے  لیے  اس کے ساتھ بیرون ملک سفر کر سکتی ہے۔ ابرو کے بال کاٹنا، مونڈنا، انہیں کم کرنا یا اکھاڑنا، چاہے خاوند کی مرضی سے ہی ہو بہرحال ناجائز ہے۔ اس میں خوبصورتی نہیں بلکہ یہ تو احسن الخالقین کی خلقت میں تبدیلی ہے اس کے متعلق وعید موجود ہے جبکہ ایسا کرنے والے پر لعنت کی گئی ہے جو کہ اس کے حرام ہونے کی دلیل ہے۔ ۔۔۔شیخ ابن جبرین۔۔۔

ھٰذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ برائے خواتین

پردہ، لباس اور زیب و زینت،صفحہ:277

محدث فتویٰ

تبصرے