سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(255) مسجد میں جاتے وقت عورتوں کا دھونی لینا

  • 22321
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-07
  • مشاہدات : 698

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

رمضان المبارک میں مسجد جاتے وقت بعض عورتیں خوشبودار دھونی لیتی ہیں، ہم نے انہیں ایسا کرنے سے روکا مگر کوئی فائدہ نہ ہوا۔ برائے کرم تمام خواتین کو اس کے شرعی حکم سے آگاہ فرمائیں۔


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

مسجد جاتے وقت اور مسجد کے اندر عورتوں کے  لیے  دھونی لینا ناجائز ہے، کیونکہ جب یہ عورتیں اپنے گھروں کو واپس لوٹیں گی تو دوسروں کے  لیے  فتنے کا سبب بن سکتی ہیں اور نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے ثابت ہے کہ آپ نے عورتوں کو اپنے گھروں سے نکل کر مسجد میں جاتے وقت خوشبو لگانے سے منع فرمایا ہے۔

آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے:

(أَيُّمَا امْرَأَةٍ أَصَابَتْ بَخُورًا، فَلا تَشْهَدْ مَعَنَا الْعِشَاءَ الآخِرَةَ) (ابو عوانه 2؍17)

’’ جس عورت نے دھونی لی ہو وہ ہمارے ساتھ عشاء کی نماز میں شریک نہ ہو۔‘‘

نیز مسجد میں خوشبو استعمال کرنے کا بھی یہی حکم ہے، کیونکہ عورتیں مسجد سے بازار جائیں گی۔ مسجد کے علاوہ کہیں اور جانے کے  لیے  بھی خوشبو استعمال کرنے کا یہی حکم رکھتا ہے ۔‘‘ والله ولى التوفيق ۔۔۔شیخ ابن باز۔۔۔

ھٰذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ برائے خواتین

پردہ، لباس اور زیب و زینت،صفحہ:276

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ