سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(130) رہ جانے والے روزوں کا حکم

  • 22196
  • تاریخ اشاعت : 2024-04-27
  • مشاہدات : 699

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

 میں ایام ماہواری کی وجہ سے رمضان المبارک کے فوت ہونے والے روزوں کی قضاء نہیں دیتی رہی، اب ان کا شمار بھی مشکل ہے، اس بارے میں مجھے کیا کرنا چاہیے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

 میری اسلامی بہن! تحری (دو چیزوں میں اولیٰ کی تلاش) کیجئے اور غالب ظن کے مطابق روزے رکھ لیجئے، اللہ تعالیٰ سے مدد اور توفیق کی طالب رہیں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے:

(لَا يُكَلِّفُ اللَّـهُ نَفْسًا إِلَّا وُسْعَهَا)  (البقرة 2؍286)

’’ اللہ تعالیٰ کسی جان کو اس کی طاقت سے زیادہ تکلیف نہیں دیتا ۔‘‘

لہذا کوشش اور تحری سے کام لیجئے اور احتیاط سے کام لیتے ہوئے غالب ظن کے مطابق روزے رکھیں اور اللہ تعالیٰ کے حضور توبہ کریں۔ والله ولى التوفيق ۔۔۔شیخ ابن باز۔۔۔

ھٰذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ برائے خواتین

روزه،صفحہ:145

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ