سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(100) کتنے لوگ ہوں تو نماز جمعہ ادا کی جا سکتی ہے؟

  • 21865
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-04
  • مشاہدات : 556

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

کتنے لوگ ہوں تو نماز جمعہ ادا کی جا سکتی ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

اس بارے میں اقوال علماء میں شدید اختلاف ہے۔ امام شوکانی رحمۃ اللہ علیہ  نے "السیل الجرار"(1/298)میں فرمایا:

"جمعہ کے لیے افراد کی تعدادسے متعلق کوئی دلیل ثابت نہیں۔ سوائے اس قول کے کہ جس تعداد میں دیگر نمازوں کی جماعت ہو سکتی ہے اسی میں جمعہ بھی منعقد ہو جائے گا۔

قلت:اور یہ موقف درست ہے ان شاء اللہ تعالیٰ (نظم الفرائد:425)

 ھذا ما عندی والله اعلم بالصواب

فتاویٰ البانیہ

نماز کا بیان صفحہ:203

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ