سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(91) عشاء کی جماعت کے ساتھ مغرب کی نماز پڑھنا

  • 21856
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-04
  • مشاہدات : 644

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

ایک آدمی مسجد میں داخل ہو اور عشاء کی جماعت کھڑی ہو جائے اور اس نے مغرب کی نماز نہ پڑھی ہو تو کیا کرے؟(فتاوی المدینہ:37)


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

یہ شخص اس امام کی اقتداء کرے گا کہ جو عشاء کی نماز پڑھا رہا ہے اور مغرب کی نیت کرے گا۔ جب امام چوتھی رکعت کے لیے کھڑا ہوگا تو اس وقت وہ اپنے اور امام کے درمیان علیحدگی کی نیت کرے گا۔ بیٹھ کر تشہد پڑھے گا اور اکیلا اپنی نماز پوری کرے گا۔

 ھذا ما عندی والله اعلم بالصواب

فتاویٰ البانیہ

نماز کا بیان صفحہ:191

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ