السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
کیا قبروں پر جو کچھ اولیاء کے لیے ذبح کیا جاتاہے ،اس کو کھانا جائزہے؟
وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
نہیں،کیونکہ یہ ایسی چیزوں میں شامل ہے کہ ان پر غیر اللہ کا نام پکاراگیا ہے،لہذا یہ کھانا حلال نہیں ہے اور حدیث میں صراحت ہے کہ جس پر غیر اللہ کا نام لیا جائے وہ حرام ہے۔
ھذا ما عندی والله اعلم بالصواب