سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

ضرورت کے تحت دو،تین منزلہ مکان تعمیر کرنا

  • 215
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-26
  • مشاہدات : 1528

سوال

ضرورت کے تحت دو،تین منزلہ مکان تعمیر کرنا
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

کیا ضرورت کے تحت دو منزلہ ،تین منزلہ مکانات تعمیر کیے جا سکتے ہیں۔؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

جی ہاں، ضرورت کے دو تین منزلہ مکانات تعمیر کئے جا سکتے ہیں، اور بلاضرورت ممنوع ہیں۔ ارشاد باری تعالی ہے؛

﴿أَتَبْنُونَ بِكُلِّ رِيعٍ آيَةً تَعْبَثُونَ ﴿١٢٨﴾ وَتَتَّخِذُونَ مَصَانِعَ لَعَلَّكُمْ تَخْلُدُونَ ﴿١٢٩﴾

کیا تم ہر اونچی جگہ ایک عمارت بطور نشانی تعمیر کرتے ہو اور تم عبث کام کرتے ہو۔ اور تم اپنے گھر ایسے بناتے ہو جیسا کہ تم نے ان میں ہمیشہ رہنا ہو۔

أما إن كل بناء وبال على صاحبه إلا ما لا إلا ما لا يعني : ما لا بد منه(السلسلة الصحیحة ؛2830)

ہر عمارت اس کے بنانے والے پر وبال ہے سوائے اس عمارت کے کہ جو ضروری ہو یا جس کے بغیر چارہ نہ ہو۔

ھذا ما عندی واللہ أعلم بالصواب

محدث فتوی

فتوی کمیٹی

تبصرے