سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(77) خطبےمیں درود ابراہیمی پڑھنا؟

  • 21330
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-13
  • مشاہدات : 1079

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

علماء اہلحدیث منبر پر چڑھ کر تقریر شروع کرتے وقت درود ابراہیمی بھی پڑھتے ہیں اوپر کے مسئلہ کو بدعت کہنے والا بھائی نعوذ باللہ علماء کا تقریر شروع کرتے وقت "درود ابراہیمی"پڑھنے کو بھی بدعت کہتا ہے۔(نعوذ باللہ)

یہ بات یادرکھنے کی ہے کہ ہمارا یہ اعتراض کرنے والا بھائی "السلام علیکم"اور "درود ابراہیمی" کا نعوذ باللہ منکر نہیں ہے وہ صرف مندرجہ بالا حالت میں السلام علیکم اور درود ابراہیمی پڑھنے کو بدعت کہتا ہے۔

آپ سے گزارش ہے کہ آپ اس کا قرآن و سنت کی روشنی میں جلد از جلد جواب ارسال فرمادیں۔کیا اس بات کی قرآن و سنت میں کوئی دلیل ہے یا اجماع ہے؟؟؟(آفتاب احمد سلفی دولت نگر)


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

خطبے میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم  پر درود پڑھنا سیدنا علی بن ابی طالب  رضی اللہ تعالیٰ عنہ  سے ثابت ہے۔ (دیکھئے زوائد عبد اللہ بن احمد علی مسند الامام احمد1/106ح837وسندہ صحیح اور فضائل درود و سلام کا مقدمہ ص28فقرہ:18)

سیدنا علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ  خلفائے راشدین رضوان اللہ عنھم اجمعین  میں سے تھے اور خلفائے راشدین رضوان اللہ عنھم اجمعین  کی سنت کی اتباع کا حکم حدیث سے ثابت ہے۔ دیکھئے سنن ابی داؤد(4607)سنن الترمذی(2676)اور اضواء المصابیح (ح165الحدیث حضرو:53ص8۔5)

معلوم ہوا کہ شخص مذکور کا حالت خطبہ والے درود کو بدعت کہنا غلط ہے۔(6/دسمبر 2010ء)

ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاوی علمیہ

جلد3۔متفرق مسائل-صفحہ277

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ